7 مئی 2011 - 19:30

سعودی عرب كی انجمن جوانان انقلابی كی جانب سے بحرين كی مظلوم ملت كے حق میں ۶ مئی كو نماز جمعہ كے بعد مظاہرہ كيا گيا.

ابنا:  ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے لبنان سے نكلنے والے اخبار «الانتقاد» سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سعودی عرب كے انقلابی نوجوانوں نے وسيع پيمانے پر ان مظاہروں میں شركت كر كے بحرين كی مظلوم ملت كے ساتھ اظہار يكجہتی كيا ہے ۔اس انجمن نے اپنے بيان میں كہا ہے كہ یہ مظاہرے آل سعود كی جانب سے بحرين پر لشكر كشی كی مذمت میں كیے گئے ہیں ۔سعودی عرب میں ہر قسم كے مظاہروں اور اجتماعات پر پابندی ہے ليكن اس كے باوجود گزشتہ چند مہينوں میں آل سعود كے بحرينی عوام پر ظلم و ستم كے خلاف متعدد سعودی شہروں میں مظاہرے كیے جا رہے ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169